4کروڑ 74لاکھ موبائل سمز کی تصدیق کا عمل مکمل ، 56لاکھ غیر تصدیق شدہ سمز کو بند کر دیا گیا، 13کروڑ سے زائد سمز کی تصدیق کے عمل میں صارفین کمپنیوں کو 1ارب روپے سے زائد ادا کریں گے

بدھ 18 فروری 2015 08:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) موبائل کمپنیوں کی جانب سے ملک بھر میں 13کروڑ سے زائد سمز کی تصدیق کے عمل میں صارفین کمپنیوں کو 1ارب روپے سے زائد ادا کریں گے 4کروڑ 74لاکھ موبائل سمز کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا 56لاکھ غیر تصدیق شدہ سمز کو بند کر دیا گیا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں موبائل سمز کی تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی اے کی جانب سے مقررہ تاریخ 26فروری سے پہلے ہی تمام کمپنیاں اپنے اپنے صارفین کو فراہم کئے جانے والے سموں کی تصدیق کے لئے ہفتہ اور اتوار کے روز بھی اپنے دفاتر کھلے رکھنے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے اور صارفین کی سہولت کیلئے موبائل کمپینوں کے مقرر کردہ فرنچائز کے علاوہ ریٹیلر ز ایزی پیسہ شاپس اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے افراد نے بھی موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق شروع کی ہے ذرائع کے مطابق ابتک ملک بھر میں 3کروڑ 56لاکھ افراد نے اپنے زیر استعمال 4کروڑ 74لاکھ موبائل سمز کی تصدیق کراوئی ہے جبکہ ابتک مختلف کمپینوں کے 56لاکھ غیر تصدیق شدہ سمز بند کر دئیے گئے ہیں پی ٹی آے کے مطابق اس وقت ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد13کروڑ 57لاکھ 60ہزار کے قریب ہے جن کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد صارفین کی جیبوں سے موبائل کمپنیوں کو 1ارب35کروڑ60ہزار روپے چلے جائیں گے ملک کے اکثر علاقوں میں صارفین سے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ10روپے کی بجائے 30سے لیکر50روپے تک وصول کئے جا رہے ہیں اور موبائل سمز کی زیادہ تعداد باقی رہنے کے پیش نظر آئندہ چند دنوں میں کمپینوں پر اس کی تصدیق کا رش بے حد بڑھ جانے کی صورت میں صارفین سے زیادہ رقم لینے کا سلسلہ شروع ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :