پنجگور، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکارشہید، دوسرا زخمی، 3شرپسند ہلاک ،لورالائی پولیس نے 14افغان باشندے گرفتارکرلئے گئے

بدھ 18 فروری 2015 08:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء)بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکارشہید، دوسرا زخمی جبکہ 3شرپسند ہلاک ہوگئے ۔لورالائی پولیس نے 14افغان باشندے گرفتارکرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی کامنگل کے روزضلع پنجگورمیں سرچ آپریشن جاری تھاکہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکارشہیداورایک زخمی ہوگیا۔جبکہ تین دہشتگردہلاک کردیئے گئے دوسری جانب لورالائی میں ایف سی نے سرچ آپریشن کے دوران 14افغان باشندوں کوگرفتارکرلیاہے

متعلقہ عنوان :