پاکستان سے محبت ہے ،سیاست میں کبھی مداخلت نہیں کرونگی ، سعیدہ وارثی ،چوہدری محمد سرور کو سمجھایا تھا پاکستان میں سیاست کرنے کیلئے نہ جائیں ، برطانیہ اور یورپ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے ، مسلم کمیونٹی کو چیلنجز کا سامنا ہے ، سیاست کرنے اصولوں پر کی ہے ، غزہ میں حکومتی پالیسی مناسب نہیں تھی اس لئے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا،رکن ہاؤس آف لارڈ

بدھ 18 فروری 2015 09:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) ہاؤس آف لارڈ کی رکن سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ پاکستان سے محبت ہے لیکن پاکستان کی سیاست میں کبھی مداخلت نہیں کرونگی ، چوہدری محمد سرور کو بھی سمجھایا تھا کہ پاکستان میں سیاست کرنے کیلئے نہ جائیں ، برطانیہ اور یورپ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت بڑھ رہی ہے ، مسلم کمیونٹی کو چیلنجز کا سامنا ہے ۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاست کرنے اصولوں پر کی ہے ، غزہ میں حکومتی پالیسی مناسب نہیں تھی اس لئے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا ۔ غزہ سمیت دیگر امور پر پارٹی کے اختلافات ہیں کسی کمیونٹی پر حملہ ہو تو آواز اٹھانا چاہیے یورپ میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اسلام کے دشمن اسلام کو بدنام کررہے ہیں اسلام امن پسند مذہب ہیانہوں نے کہا کہ سیاست پریشانی کا نام ہے لیڈر شپ آسان نہیں مسلمان کمیونٹی کو چیلنجز آرہے ہیں اس لئے سیاست میں آئی ہوں ۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں کچھ لوگ فساد برپا کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو عبادات کرنے میں آزادی ہے تاہم نوکریاں ڈھونڈنے میں مسائل پیش آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں کبھی نہیں آؤں گا اور نہ ہی مداخلت کروں گی پاکستان میں سیاست کرنے کا میرا حق نہیں ہے ۔ چوہدری محمد سرور کو سمجھایا تھا کہ پاکستان میں سیاست نہ کریں یہاں سے مدد کریں ان کی کامیابی کے لئے اب دعا گو ہوں پاکستان کے عوام جس کو وزیراعظم بنائینگے ان کے ساتھ مل کر کام کرینگے

متعلقہ عنوان :