لندن،بلاول بھٹو زرداری سے امین فہیم کی ملاقات،اپنے تحفظات کا اظہار کیا،ملاقات میں سینٹ الیکشن کیلئے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے مسائل پر گفتگو کی گئی ،بلاول بھٹو زرداری نے امین فہیم کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کرا دی

بدھ 18 فروری 2015 09:23

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے صدر امین فہیم نے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کے روز پیپلز پارٹی کے صدر امین فہیم نے چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان آئیں اور پیپلز پارٹی کے معاملات خود سنبھالیں،امین فہیم نے پارٹی میں بعض معاملات پر اعتماد میں نہ لینے پر ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ ملاقات میں سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کو ٹکٹ کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے ،دونوں رہنماؤں کے درمیان سندھ حکومت اور دیگر صوبوں میں پیپلزپارٹی کو یکجا کرنے اور کارکنوں کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی امور زیر غور آئے ،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے امین فہیم کے تحفظات دو ر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ ملک میں پیپلز پارٹی کو یکجاء اور کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں تا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی عوامی پارٹی بن کر ابھرے ۔