مہنگائی میں اضافے کی شرح 12سال کی کم ترین سطح پر آگئی ، اسحاق ڈار،پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دیگر ممالک سے کم ہیں ، حکومت مہنگائی کو 3.9فیصد تک لانے میں کامیاب ہوگئی ہے ،ڈیری ، دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہے ، وزیر خزانہ

بدھ 18 فروری 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 18فروری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہمہنگائی میں اضافے کی شرح 12سال کی کم ترین سطح پر آگئی ، حکومت مہنگائی کو 3.9 فیصد تک لانے میں کامیاب ہوگئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق منگل کے روز نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دیگر ممالک سے کم ہیں اور حکومت مہنگائی کو 3.9فیصد تک لانے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی شرح 12سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اسحاق ڈار نے دالوں اور ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا