بارش کے باعث بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ،ہزاروں مسافر ایئرپورٹ پر پھنس کر رہ گئے متعددنے اپنے ٹکٹ واپس کردئیے

منگل 17 فروری 2015 08:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں‘ ہزاروں مسافر ایئرپورٹ پر پھنس کر رہ گئے جبکہ کئی مسافروں نے اپنے ٹکٹ واپس کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں دن بھر وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے جہاں دیگر معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے وہاں پر بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ اسلام آباد سے بیرون ملک جانے والی پروازیں بھی اپنے مقررہ وقت پر یہاں سے روانہ نہ ہوسکیں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مانچسٹر‘ جدہ‘ دبئی اور شارجہ جانے والی پروازوں کو بارش کی وجہ سے مقررہ وقت پر جانے سے روک دیا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر جو بیرون ملک جانے کیلئے بورڈنگ مکمل کرانے کے باوجود بیرون ملک نہ جاسکے۔ طویل انتظار کے بعد اور موسم کی خرابی کی وجہ سے درجنوں مسافروں نے اپنی فلائٹس کو منسوخ کرتے ہوئے متبادل ایام کی ٹکٹیں حاصل کرلیں۔

متعلقہ عنوان :