سپریم کورٹ نے این آر اوکے تحت فائدہ اٹھانے والے سیاستدانوں کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی

منگل 17 فروری 2015 08:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) سپریم کورٹ نے قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آر او) کے تحت فائدہ اٹھانے والے سیاستدانوں کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

مولوی اقبال حیدر نے درخواست دائر کی تھی تاہم پیر کے روز وہ پیش نہیں ہوئے جس پر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ واضح رہے کہ سابق صدر مشرف نے سابق مرحوم وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے ساتھ ملکر این آر او معاہدہ کیا تھا جس میں مقدمات میں ملوث سیاستدانوں کو چھوٹ دی گئی تھی تاہم سپریم کورٹ نے بھی اس معاہدے پر اعتراضات کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :