مصر‘ 21 عیسائی شہریوں کے قتل کا بدلہ‘ سکیورٹی فورسز نے لیبیا میں حملہ کرکے 40 داعش باغی ہلاک کردیئے

منگل 17 فروری 2015 08:41

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) مصر کی سکیورٹی فورسز نے اپنے 21 عیسائی شہریوں کے قتل کے بدلے لیبیا میں حملہ کرکے چالیس داعش باغیوں کو ہلاک کردیا۔ میڈیا کے مطابق مصری فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے لیبیا میں داعش باغیوں کے تربیتی کیمپوں اور اسلحہ گوداموں پر فضائی حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں چالیس داعش باغی موقع پرہلاک ہوگئے ہیں۔

ترجمان کامزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گرد خواہ اندرون یا بیرون ہوں ان پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے کسی بھی شہری کو نقصان پہنچائیں گے تو ان کا قلع قمع کیا جائے گا اور ہم اپنے ملک و قوم کا بھرپور تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ مصر کی سکیورٹی فورسز نے پہلی بار کسی دوسرے ملک میں فضائی حملے کا سرعام اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :