پاکستان کی طرف سے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیارہیں ،لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ،بھارت کوپاکستان پرہرشعبے میں برتری حاصل ہے ،بھارت کی مغربی کمانڈ کے سربراہ کی میڈیاسے گفتگو

منگل 17 فروری 2015 09:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء)بھارت کے مغربی کمانڈکے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان کی طرف سے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیارہیں ،پاکستان اوربھارت دونوں ایٹمی صلاحیت کے حامل ہیں لیکن بھارت کو پاکستان پرہرشعبے میں برتری حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیاکہ بھارت ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی تربیت کے معاملے میں بھی پاکستان پرفوقیت رکھتاہے ،وہ پاک بھارت 1965ء کی جنگ کے 50سال پرایک روزہ قومی سیمیناراورپینل ڈسکشن میں بات چیت کررہے تھے ۔وہ 1965ء کی پاک بھارت جنگ پراپنے خیالات کااظہار کرررہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :