الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی،کل 182 امیدواروں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-17
تاریخ اشاعت: 2015-02-17
تاریخ اشاعت: 2015-02-17
تاریخ اشاعت: 2015-02-17
تاریخ اشاعت: 2015-02-17
تاریخ اشاعت: 2015-02-17
تاریخ اشاعت: 2015-02-17
تاریخ اشاعت: 2015-02-17
تاریخ اشاعت: 2015-02-17
تاریخ اشاعت: 2015-02-17
تاریخ اشاعت: 2015-02-17
- مزید خبریں

اسلام آباد

تلاش کیجئے

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی،کل 182 امیدواروں نے سینیٹ کی 52 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، 19 اور 20 فروری کو کاغذات نامزگی کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن کو دس اداروں سے سکروٹنی کے عمل کیلئے فوکل پرسن کے نام موصول ہوچکے، اپنا کام شروع کردیا ، آٹھ مارچ کو سینیٹ کے الیکشن کیلئے پولنگ ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 17فروری۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی‘ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد سے جنرل سیٹ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے راجہ عمران اشرف‘ ن لیگ کے اقبال ظفر جھگڑا ‘ چوہدری محمد اشرف گجر ‘ ایم کیو ایم کے سید ذوالفقار علی جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پاکستان پیپلزپارٹی کی نرگس فیض ملک‘ ن لیگ کی راحیلہ مگسی اور نرگس ناصر ‘ ایم کیو ایم کی شمائلہ شہاب اور بسمہ آصف شامل ہیں‘ فاٹا سے آزاد امیدواروں کی تعداد 42 ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پیر کے روز جاری ہونے والی حتمی فہرست میں پنجاب سے 7 جنرل سیٹوں پر ن لیگ کے 9 ‘ پاکستان پیپلزپارٹی کے 2 اور 2 آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پنجاب سے ہی خواتین کی مخصوص نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کی 3 جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ایک امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ٹیکنوکریٹ اور علماء کی دو سیٹوں پر ن لیگ کے راجہ محمد ظفر الحق اور ساجد میر جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ملک نوشیر خان انجم اور ملک عبدالرحمن صادق آزاد امیدواروں کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔

سندھ سے پاکستان پیپلزپارٹی نے سات جنرل نشستوں پر سات امیدواروں کو سامنے لایا ہے جبکہ ایم کیو ایم نے آٹھ امیدواروں کاعذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ہیں۔ سندھ سے خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر ایم کیو ایم کی چار جبکہ پیپلزپارٹی کی دو امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ سندھ سے ٹیکنوکریٹ اور علماء کی نشت پر پاکستان پیپلزپارٹی نے فاروق ایچ نائیک ‘ عبدالرحمن ملک اور ایم کیو ایم نے عبدالقادر خانزادہ اور محمد علی خان سیف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

خیبرپختونخواہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چار امیدواروں نے جبکہ جاعت اسلامی کے دو ‘ جمعیت علمائے اسلام کے دو ‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک ‘ قومی وطن پارٹی کا ایک اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دو ‘اے این پی کی ایک اور چار آزاد امیدواروں نے سینیٹ کی سات جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ خواتین کی دو مخصوص نشستوں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

17-02-2015 :تاریخ اشاعت