گڈوسے کو ئٹہ آنیوالی مین ٹرانسمیشن لائن کے2 ٹاوردھماکے سے تباہ ، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل

پیر 16 فروری 2015 08:26

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء)نصیرآباد میں نوتال کے مقام پر تخریب کاری کی کارروائی میں گڈو سے کوئٹہ آنے والی مین ٹرانسمیشن کے 2 ٹاور دھماکے سے تباہ کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی مین ٹرانسمیشن لائن کے بجلی کے 2 ٹاوروں کو شدت پسندوں نے دھماکے سے اڑا دیا جس کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 20 سے زائد اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔کیسکو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کو خضدار ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے تاہم دیگر اضلاع تاحال بجلی سے محروم ہیں، دو روز قبل بھی اْچ سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاور چھتر کے مقام پر دھماکے سے اڑا دیے گئے تھے جن کی مرمت بھی تک مکمل نہیں کی گئی ہے۔