وزیراعظم نواز شریف آج(پیر)ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے،وزیراعظم اپنے دورہ کراچی میں پولیس کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹان پر ہونے والی تفتیش اور چالان میں تاخیر کی وجوہات کے بارے میں بھی معلومات لیں گے ،ذرائع

پیر 16 فروری 2015 08:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء)وزیراعظم میاں نواز شریف آج(پیر)ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، اس موقع پر انہیں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو دورہ کراچی میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور سندھ حکومت کی مشاورت اور قانونی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کی آئندہ حکمت عملی کا تعین کیا جائے گا، وفاقی حکومت اس معاملے کی جے آئی ٹی رپورٹ اور تمام قانونی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے، وزیراعظم اپنے دورہ کراچی میں پولیس کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر ہونے والی تفتیش اور چالان میں تاخیر کی وجوہات کے بارے میں بھی معلومات لیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی و تفتیشی پہلوؤں اور جے آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اس مقدمے میں دہشت گردی یا دیگردفعات شامل کرنے یا اس مقدمے کو دہشت گردی یا فوجی عدالت میں منتقل کرنے پر غور کیا جاسکتا ہے ،اس مشاورت میں سانحہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے حکمت عملی مرتب کر نے پر غور ہوسکتا ہے تاہم اس معاملے کی آئندہ حکمت عملی اختیار عدالتی احکامات اور ٹرائل کورٹ میں مقدمے کی پہلوؤں پر کو مدنظررکھتے ہوئے اختیار کی جائے گی۔