متحدہ مسلم لیگ کا قیام ، سابق صدر پرویز مشر ف نے ایم کیو ایم سمیت متعد د جماعتوں کے راہنماؤ ں کو اعتماد میں لے لیا،آئندہ الیکشن اے پی ایم ایل کا متحدہ مسلم لیگ کے پیلٹ فارم سے لڑنے فیصلہ

پیر 16 فروری 2015 09:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء)متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے لئے سابق صدر پرویز مشر ف نے ایم کیو ایم سمیت متعد د جماعتوں کے راہنماؤ ں کو اعتماد میں لے لیا،آئندہ الیکشن اے پی ایم ایل کا متحدہ مسلم لیگ کے پیلٹ فارم سے لڑنے فیصلہ،خبر رساں ادارے کو ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشر ف نے ملک بھر کے اہم ساستدانو ں کو اکٹھا کرنے کے لئے ملاقاتو ں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، ہونے والی ملاقاتو ں میں سینئر ساستدانو ں نے پرویز مشرف کی آفر کا نہ صرف مثبت جواب دیا بلکہ مزید رہنماؤں کو بھی آمادہ کرنے کی حامی بھری ہے،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفود نے گزشتہ روز پرویز مشرف سے ملاقات کی تو سابق صدر نے انہیں متحدہ مسلم لیگ کی چھتری تلے آنے کی دعوت دی جس پر وفد کے ارکان نے سابق صد ر کو مثبت جواب دیا اور کہا کہ وہ اس ملاقات کا بہتر نتیجہ کے خواہاں ہیں،دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ناراض راہنما امین فیہم، مسلم لیگ کے راہنما غوث علی شاہ سمیت متعدد افراد سے ملاقات کر کے انہیں ایم ایم ایل بنانے پر بات کی ،معلومات کے مطابق تمام سیاستدانو ں نے پرویز مشر ف کی آفر کا مثبت جواب دینے کے لئے وقت مانگ لیا ہے،اس حوالے سے خبر رساں ادارے نے موقف کے لئے اے پی ایم ایل کے سینیر راہنما اور آئینی وقانونی ماہر رضا قصوری سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ پر امید ہیں کہ ایم ایم ایل جلد وجو د میں آجائیگی اور آئیندہ الیکشن اسی پلیٹ فارم سے لڑنے کا قوی امکان ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ ایم ایم ایل میں منجھے ہوئے سیاستدان ہونگے جو حقیقی سطع پر ملک کو بحرانو ں سے نکالیں گے