افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کیلئے تیاریاں شروع، دسمبرکے بعد پاکستان میں قیام کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

پیر 16 فروری 2015 09:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء) وفاقی حکومت نے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے افغان مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

نئی افغان پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کو 31 دسمبر 2015ء تک مہلت دی گئی ہے او رپاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) پر واضح کر دیا گیا ہے کہ اس کے بعد مزید افغان مہاجرین کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران حکومت تمام غیر ملکی افراد کی رجسٹریشن مکمل کرے گی اور رجسٹریشن مکمل ہونے کی صورت میں تمام غیر ملکی افراد سے نرمی برتے جانے کا بھی امکان ہے۔ جرسٹریشن اور نادرا سے تصدیق کے بعد تمام لوگوں کو رجسٹریشن کارڈ جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :