(ن) لیگ اپنا اصل چہرہ بے نقاب ہونے کے خوف سے جو ڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرتی ہے،عمران خان، نواز شریف صرف اپنے امپائرز کے سامنے فکس میچ کھیل کر جیت سکتا ہے،جب تک عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہوتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ‘دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم قومی اداروں کے ساتھ ہیں اور دہشت گردوں کو کسی صورت انکے عزائم میں کا میاب نہیں ہو نے دیا جائیگا،تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کاپی ٹی آئی پنجاب کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

پیر 16 فروری 2015 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16فروری۔2015ء) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہوتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ‘(ن) لیگ اپنا اصل چہرہ بے نقاب ہونے کے خوف سے جو ڈیشل کمیشن بنانے سے ڈرتی ہے ‘دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم قومی اداروں کے ساتھ ہیں اور دہشت گردوں کو کسی صورت انکے عزائم میں کا میاب نہیں ہو نے دیا جائیگا ۔

وہ مقامی ہوٹل میں تحر یک انصاف کی صوبائی پا رلیمانی پارٹی کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید ‘وائس چےئر مین شاہ محمود قریشی ‘سیکرٹری جنرل جہا نگیر تر ین ‘ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور دیگر بھی اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید اور دیگر اراکین اسمبلی نے اس موقعہ پر عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی پالیسوں کی بھی مکمل حمایت کی ہے جبکہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ (ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے اسی وجہ سے جب بھی دھاندلی کی تحقیقات کی بات کی جاتی ہے تو (ن) لیگ کے لوگ چور مچائے شور کی پالیسی کے تحت شور مچانا شروع کر دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکمرانوں نے عام انتخابات سے پہلے قوم سے جو بھی وعدے کیے تھے ان پر آج تک عمل نہیں کیا اور حکمرانوں کے ”ناکام تجر بہ “نے قوم کو بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا او ر آج عوام نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں ا ور انکوکے مظالم کو کسی بھی صورت مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک بھارت میچ کے دوران ایک بار پھر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صرف اپنے ایمپائرز کے سامنے فکس میچ کھیل کر جیت سکتا ہے‘ جبکہ عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو مشورہ دیا ہے کہ سرفراز کو موقع دینا چاہئے تھا۔

اتوار کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کو پوری طرح دیکھ کر اپنی رائے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پتہ نہیں محمد حفیظ جیسے اچھے کھلاڑی کو کیوں ڈراپ کیا گیا جبکہ پاکستان کو ایک بیٹسمین ڈراپ کر کے وکٹ کیپر سرفراز کو موقع دینا چاہئے تھا کیونکہ وہ ایک اچھے بیٹسمین ہیں۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صرف اپنے ایمپائرز کھڑے کر کے میچ فکس کرنے کے بعد جیت سکتا ہے اس کا ثبوت 2013ء کے عام انتخابات میں بہت بڑا فراڈ عوام کے سامنے ہے۔