کرکٹ ورلڈ کپ کا سنسنی خیز آغاز،پہلے ہی میچ میں ایک تماشائی بھی لاکھوں ڈالر کا کیچ پکڑنے میں کامیاب

اتوار 15 فروری 2015 08:40

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء)کرکٹ ورلڈ کپ کا سنسنی خیز آغاز،پہلے ہی میچ میں ایک تماشائی بھی لاکھوں ڈالر کا کیچ پکڑنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔نیوزی لینڈ میں ورلڈکپ کے آغاز سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ نیوزی لینڈ کے تمام میچوں کے دوران باوٴنڈری سے باہر ایک ہاتھ سے کیچ کرنے والے شائق کو ڈالرز کی شکل میں انعام سے نوازا جائے گا۔

اس حوالے سے شائقین کیلئے ضروری ہے کہ وہ اسپانسر کمپنی کی ٹی شرٹ پہن کر گراوٴنڈ میں آئیں مگر اس مقابلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا آغاز ڈھائی لاکھ ڈالرز سے ہوا ہے تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی کی صورت میں یہ انعامی رقم بڑھ جائے گی اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دس لاکھ ڈالرز تک ہوجائے گی۔تاہم یہ مجموعی انعامی رقم ان لوگوں میں تقسیم کی جائے گی جو ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے میں کامیاب ہوجائیں۔

(جاری ہے)

تاہم اگر نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچتی ہے اور اس دوران کوئی اور شخص ایک ہاتھ سے کیچ نہیں پکڑ پاتا تو سنجے کے حصے میں دس لاکھ ڈالرز آجائیں گے یا پہلے مرحلے میں کیوی کے باہر ہونے کی صورت میں یہ رقم ڈھائی لاکھ ، کوارٹر فائنل میں تین لاکھ اور سیمی فائنل میں پانچ لاکھ ڈالرز ہوگی۔اور ایسا ہی نظارہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب اسپانسر کمپنی کی ٹی شرٹ میں ملبوس سنجے گنڈا نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ لیا۔

سنجے اس میچ میں شریک ان ایک ہزار افراد میں سے ایک تھے جو خواہش کررہے تھے کہ کوئی کیچ ان کی طرف آکر انہیں اس ملین ڈالر مقابلے میں کامیابی کا موقع فراہم کرے۔سنجے نے کیوی بلے باز کین ولیمسن کے چھکے پر یہ کمال بھرپور ڈائیو مار کر دکھایا اور دیگر تماشائیوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

متعلقہ عنوان :