ورلڈ کپ ، پاکستان اور بھارت کا ٹاکر آج ہوگا ،روایتی حریف پاکستان اور بھارت میگا ایونٹ میں چھٹی بار ایک دوسرے سے ٹکرا ئیں گے،بھارت سے جیت کر تاریخ رقم کریں گے ،مصباح الحق،یارسر شاہ نے وارم اپ میچوں میں اپنی پرفارمنس دکھا کر حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی،احمد شہزا ہمارے ونر کھلاڑی ہیں ،ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے ،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی بھارتی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس،پاکستان حریف ٹیم ہے آسان نہیں لیں گے،وکٹ دیکھ کر فائنل الیون بنائیں گے،مہندرا سنگھ دھونی، وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار ، قوم امید کرتی ہے کہ ٹیم قومی پرچم بلند رکھے گی،کھلاڑی جیت کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے،نواز شریف

اتوار 15 فروری 2015 08:37

ایلیٹڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء)ورلڈ کپ میں آج اتوار کو سب سے بڑا میچ کھیلا جائیگا،روایتی حریف پاکستان اور بھارت میگا ایونٹ میں چھٹی بار ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی،اسٹار آل راونڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریاں سو فیصد نہیں ، بھارت کے خلاف بڑا میچ ہوتا ہے ، اگر ٹیم تیار نہیں تو اسے تیار ہونا پڑے گا۔علاوہ ازیں وزیراعظم نوازشریف نے پاک بھارت میچ کے موقع ملک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کا مزہ کرکرا نہ کرنے کے لیے وزارت پانی و بجلی کو اس روز لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت پانی بجلی کو اس فیصلے پر عملدر آمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت اہم شہروں کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں پاک بھارت میچ کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے فیصلے کو یقینی بنائیں اور اس روز بجلی کے فراہمی میں کسی بھی تعطل کو فوری طور پر دور کیا جائے اس موقع پر ملک بھر میں میچ دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت سڑکوں پر اسکرینیں بھی نصب کی جائیں گی جب کہ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے بھی اس روز شہر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کے ساتھ شاندار کھیل پیش کر کے جیت کے ساتھ آغاز کریں گے اور تاریخ رقم کریں گے ،یاسر شاہ نے وارم اپ میچوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر تمام حریفوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ہفتہ کے روز ایلیٹڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

مصباح الحق نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہونے والے میچ میں ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے ،یاسر شاہ نے وارم اپ میچوں میں اپنی کارکردگی دکھا کر حریف ٹیموں پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ میچ میں پہلے 15 اوورز بہت ہیں ،ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے جذبات پرقابو پاکر کھیلنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہمارے فاسٹ باؤلر محمد عرفان ہے جس کی پرفامنس انتہائی شاندار ہے اور بھارت کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گے ،مصباح الحق نے کہا کہ بھارت کے ساتھ میچ میں کون سا کھلاڑی اِن ہے اور کونسا کھلاڑی آؤٹ ہے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار پاکستان بھارت کو شکست دے گا ،تاریخ ایک نہ ایک دن بدلتی ہے اور ٹیم اس بار تاریخ ضرور بدلے گی کیونکہ بھارت کے ساتھ میچ میں جیت کے لئے ٹیم کا مورال بہت بلند ہیں۔بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ بہت اہم ہے اور ہمارا ہر کھلاڑی یہ جانتا ہے کہ اس میچ کی ہمارے ملک میں کتنی اہمیت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور پاکستان کے ساتھ ہونے والے میچ میں شاندار پارمنس دکھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک حریف ٹیم ہے اور ہم پاکستانی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے ،گراؤنڈ میں جیت کا عزم لیکر اتریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس بار بھی ورلڈ جیتے گا اور ہمارے کھلاڑی پاکستان سمیت ہر ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

ورلڈ کپ2015 کا پہلا معرکہ بھارت کے ساتھ ہے وکٹ دیکھ کر فائنل الیون بنائیں گے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم امید کرتی ہے کہ تیم قومی پرچم بلند رکھے گی۔ کھلاڑی جوش و جذبے اور پر اعتماد ہوکر کھیلیں قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹیم پہلے بھی قوم کو فتوحات کی خوشیاں دے چکی ہے‘ قومی ٹیم کو کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔

ٹیم کی صلاحیتوں پرمکمل اعتماد ہے۔ پاکستان ٹیم کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے۔ ماضی کی طرح قومی پرچم بلند کرنا ہے۔ توقع ہے تمام کھلاڑی جیت کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے۔ بھارت کے خلاف امید ہے کہ قومی ٹیم اپنی بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ کھلاڑیوں میں مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت اور جذبہ موجود ہے۔