چارسدہ،نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ،3 جاں بحق ،3 بچے زخمی ہوگئے

اتوار 15 فروری 2015 09:03

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء)چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق ہوگئے اور گاڑی میں موجود3 بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزمان فائرنگ کرنے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ دیرینہ دشمنی بتائی گئی ہے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔