سوات ، چترال سمیت خیبر پختونخواہ کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 گہرائی 84 کلو میٹر تھی ۔ زلزلہ پیما مرکز

اتوار 15 فروری 2015 08:56

سوات ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء ) سوات ،بٹگرام، اور چترال سمیت خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں میں ہفتہ کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسو س کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مانشہرہ ، بونیر، چترال، شانگلہ، مینگورہ، دیربالا، اور مالاکنڈ ایجنسی سمیت خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی زیر زمین گہرائی 84 کلو میٹر جبکہ اس کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقہ تھا زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوف و ہراس کے مارے اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کسی قسم کی کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :