بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے قافلہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ، چیف جسٹس محفوظ رہے ،سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نقصان پہنچا،حملہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

اتوار 15 فروری 2015 08:56

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء)بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے قافلہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا تاہم چیف جسٹس محفوظ رہے تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نقصان پہنچا،حملہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا اطلاعات کے مطابق نوشکی میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے قافلے میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نقصان ہوا ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور محمد سکانزئی اپنے قافلے کے ہمراہ فاران سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ نوشکی کے قریب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی گاڑی اس کی زد میں آگئی ، چیف جسٹس اس حملے میں محفوظ رہے ، دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔