صدر مملکت نے خصوصی اقتصادی زونز ایکٹ2012ء اور تجارتی تنظیموں کے ایکٹ2013ء کی فاٹا تک توسیع کی منظوری دے دی

اتوار 15 فروری 2015 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء)صدر مملکت ممنون حسین نے خصوصی اقتصادی زونز ایکٹ2012ء اور تجارتی تنظیموں کے ایکٹ2013ء کی فاٹا تک توسیع کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر خصوصی اقتصادی زونز ایکٹ2012ء کی فاٹا تک توسیع کی منظوری دے دی ہے اس کے ساتھ تجارتی تنظیموں کے ایکٹ 2013ء کی بھی فاٹا تک توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے،صدر مملکت کی منظوری کے بعد دونوں قوانین کا فاٹا تک اطلاق ہوگا

متعلقہ عنوان :