امریکہ میں نڈھال مسافر پرہجوم ائیرپورٹس پر کسٹم فارمز پر نہیں کر یں گے،وائٹ ہاؤس

اتوار 15 فروری 2015 09:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء)پرہجوم امریکی ائیرپورٹس پر آنے والے نڈھال مسافروں کو2016ء کے اختتام سے پیچیدہ کسٹم فارمز پر نہیں کرنا پڑیں گے،یہ بات حکومت نے گزشتہ روز کہی،جو کہ طویل انتظار کو ختم کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔وائٹ ہاؤس نے تمام ائیرپورٹس پر آنے والے مسافروں کے عمل کی بہتری کیلئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ6059Bکسٹمز ڈکلےئریشن فارم ختم کر رہی ہے،جس کے تحت مسافروں سے دیگر چیزوں کے ساتھ یہ پوچھا جاتا ہے کہ آیا وہ ملک میں مٹی یا گھونگے تو نہیں لارہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس ملک کی حفاظت اور سیکورٹی ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی،تاہم اس کے ساتھ ساتھ ہم اس بات کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں اور بنائیں گے کہ ملک کے سفر کا تجربہ خوش آمدید دوستانہ اور زبردست رہے۔17مصروف ترین ائیرپورٹس کیلئے ایکشن پلان متعارف کرایا جائے گا،اس کے ساتھ ساتھ سمارٹ فون کے ذریعے پاسپورٹ کی معلومات جمع کرانے اور خودکار پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔امریکہ میں ہر سال لاکھوں افراد سفر کرتے ہیں،جس پر صرف گزشتہ سال اندازاً 222بلین ڈالر کے اخراجات آئے۔

متعلقہ عنوان :