مسلمان طلبا کا قتل ، تین دن بعد اوباما کا مذمتی بیان جاری ، اقوام متحدہ کاامریکی حکام کو قتل کی تفتیش اور قاتل کو سخت سزا دینے کا مشورہ

اتوار 15 فروری 2015 09:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء) امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے علاقے چیپل ہِل میں منگل کے روز تین مسلمان طلبا کو گولی مار کر قتل کرنے کے واقعے کے بعد پہلی بار صدر براک اوباما نے مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں صدر اوباما نے مسلمان طلبا کے قتل کو سفاکانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے امریکا میں کسی کو اسکے عقائد، رنگ و نسل کی بنیاد پر نشانہ نہیں بنانے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صدر اوباما نے ایف بی ا?ئی قتل کے محرکات کی تفتیش کرے گی۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے بیان میں طلبا کے قتل مذمت کی ہے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے مطابق انہوں نے امریکی حکام کو قتل کی تفتیش اور قاتل کو سخت سزا دینے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے مسلمان طلبا کے قتل پر خاموش رہنے پر ترکی کے صدر طیب اردوان نے صدر براک اوباما، نائب صدر جو بائیڈن اور وزیر خارجہ جان کیری کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :