فلسطین کی امریکہ میں مسلمان نوجوانوں کے قتل کی مذمت، واضع ہو گیا امریکا میں آباد لاکھوں مسلمانوں کو بڑا خطرہ لا حق ہے ،فلسطینی وزارت خارجہ 1

اتوار 15 فروری 2015 09:41

رملہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء ) فلسطینی حکومت نے امریکی ریاست نارتھ کیرولائینا میں تین فلسطینی نڑاد امریکی نوجوانوں کے قتل کے واقع کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی تحقیق میں اْن کے تفتیش کاروں کو شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ نے کریگ اسٹیفن ہکس کو ’ ایک امریکی انتہا پسند اور نفرت انگیز نسلی امتیاز کا حامل شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقع سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کے خلاف خطرناک امتیازی سلوک میں اضافہ ہو رہا ہے‘۔

بیان میں کہا گیا ہے ، ” ہم اس واقعے کو امریکا میں مذہبی انتہا پسندی اور نسل پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف ایک اشارہ سمجھ رہے ہیں جو امریکا میں آباد لاکھوں کروڑوں مسلمانوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے“ اْدھر تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ وہ بھی اس معاملے میں چھان بین کر رہے ہیں کہ کریگ اسٹیفن ہکس کی اس مجرمانہ کارروائی میں مذہبی منفرت کا کوئی عمل دخل ہے یا نہیں اور یہ کہ کیا اْس نے ان تین طلبہ کو اس لیے جان سے مار دیا کہ وہ مسلمان تھے

متعلقہ عنوان :