کینیڈ ین پولیس کی کاروائی،ہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ،مشتبہ دہشت گرد ایک شاپنگ مال میں داخل ہو کر ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر لوگوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، گئی ٹیلی فون لائن پر عوام کی جانب سے دی گئی اطلاع پر کاروائی کی گئی، ایک دہشتگرد خود کو گولی مار لی، ایک خاتون گرفتار

اتوار 15 فروری 2015 09:41

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء ) کینیڈ ین پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ یہ مشتبہ دہشت گرد ایک شاپنگ مال میں داخل ہو کر زیادہ سے زیادہ افراد کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ان افراد نے اس کارروائی کے لیے ویلنٹائنز ڈے کا انتخاب کر رکھا تھا۔

پولیس نے جرائم روکنے کے لیے دی گئی ٹیلی فون لائن پر عوام کی جانب سے اطلاعات موصول ہونے پر فوری کارروائی کی۔حکام کے مطابق ان میں سے ایک ملزم نے اس وقت خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، جب پولیس نے اس کے گھر کا محاصرہ کر لیا، جب کہ ایک 23 سالہ مشتبہ خاتون کو ہیلی فیکس کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔ اس خاتون نے بھی اس حملے کے حوالے سے اعترافی بیان دیا ہے

متعلقہ عنوان :