پاک ایرانی بارڈر سے پاکستانی حدود میں مارٹر گولوں کا حملہ ، جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اتوار 15 فروری 2015 10:01

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء)بلوچستان کے سرحدی علاقے پنجگورپیشوک میں پاک ایرانی باڈر سے دو ماٹر گولے فائر جو پاکستانی حدود میں 3کلو میٹر اندار میں گر کر کھلے میدان میں پھٹ گئے ،تاہم کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،تفصیلا ت کے مطابق پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے پیشوک میں ایران سے منسلک باڈری ایریا سے ایرانی فورسز کی جانب سے دو ماٹر کے گولے فائرکئے گئے جو پاکستانی حدود میں تین کیلو میٹر اندار گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے سیکورٹی فورسز نے شدید جواب کاروائی کی تاہم کوئی جان ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :