پرویز مشرف اہلیت کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے مشرف کو اسمبلی رکنیت کیلئے نااہل قرار دیدیا

اتوار 15 فروری 2015 09:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15فروری۔2015ء)پرویز مشرف اہلیت کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کو اسمبلی رکنیت کیلئے نااہل قرار دیدیا۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا آئین توڑا،مشرف کو ان اقدامات کی روشنی میں باکردار نہیں کیا جاسکتا،شرمناک اقدام کی وجہ سے ملکی وقار کو نقصان پہنچا،پرویز مشرف آئین کے آرٹیکل62اور63 پر پورا نہیں اترے،ملک کا قانون دفاع اور سول اداروں پر یکساں لاگو ہوتا ہے،اختیارات کا استعمال قانون کے مطابق کیا جاتا ہے،بندوق کے زور پر نہیں کیا جاتا۔

پرویز مشرف آئین کے آرٹیکل62اور63پر پورا نہیں اترتے ۔

متعلقہ عنوان :