حفیظ کی انجری کے حوالہ سے غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں: شہریار خان،محمد حفیظ کو فٹ ہونے میں تین ہفتے لگیں گے۔ مزید کوئی انجری ہوئی تو سعید اجمل موجود ہیں،2015 میں کوئی بڑی ٹیم پاکستان نہیں آ رہی، دو سے تین سال میں پاکستانی کرکٹ گراوٴنڈ آباد ہونے کا امکان ہے، ،توقع ہے اتوار کو پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرا دے گی اور ورلڈ کیپ جیت کر وطن لوٹے گی، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 14 فروری 2015 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کو فٹ ہونے میں تین ہفتے لگیں گے۔ مزید کوئی انجری ہوئی تو سعید اجمل موجود ہیں۔ شہریار خان نے بھارت کے خلاف پاکستان کو کامیاب دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔پی سی بی اور آسٹریلین ہائی کمیشن کے زیر اہتمام پی سی بی الیون اور ڈپلومیٹ ایلون کے درمیان اسلام آباد کے مرغزار کرکٹ گراونڈ میں نمائشی میچ جاری ہے۔

(جاری ہے)

میچ کے مہمان خصوصی پی سی بی کے چئیرمین شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے اتوار کو پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرا دے گی اور ورلڈ کیپ جیت کر وطن لوٹے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی انجری کے حوالہ سے غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ امید ہے اب مزید کوئی انجری نہیں ہو گی ورنہ ہمارے پاس سعید اجمل موجود ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ 2015 میں کوئی بڑی ٹیم پاکستان نہیں آ رہی۔ دو سے تین سال میں پاکستانی کرکٹ گراوٴنڈ آباد ہونے کا امکان ہے۔ پی سی بی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 178 رنز بنا کر ڈپلومیٹ ایلون کو 179 کا ہدف دیا۔