الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن میں سکروٹنی کے لئے وزارت داخلہ ، نادرا اور دیگر اداروں میں سکروٹنی سیل قائم کرنے کے لیے خط لکھ دیا

ہفتہ 14 فروری 2015 09:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سینٹ کے الیکشن میں سکروٹنی کے لئے وزارت داخلہ ، نادرا اور دیگر اداروں میں سکروٹنی سیل قائم کرنے کے لیے خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز الیکشن کمیشن نے نادرا چیئرمین ، وزارت داخلہ ، گورنر سٹیٹ بینک ، ایم ڈی پیپکو ، سیکرٹری وزارت خزانہ ، سیکرٹری وزارت پٹرولیم ، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ، چیئرمین نیب ، چیئرمین ایف بی آر ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، سیکرٹری وزارت پانی و بجلی کو خط لکھا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے لیے سینٹ کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سکروٹنی کے لیے الیکشن کمیشن کو متعلقہ امیدواروں کی تمام معلومات فراہم کریں اور سکرونٹی کے عمل کیلئے سیل قائم کئے جائیں تاکہ سکروٹنی کے عمل کو سخت سے سے بنایا جائے ۔