آ زا د کشمیر میں بھی مجر مو ں کو پھا نسی دینے کا سلسلہ شروع، میرپورمیں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ،مجرموں نے سابق صدر سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا

ہفتہ 14 فروری 2015 09:01

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء )میرپور آزاد کشمیر میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔مجرموں نے سابق صدر سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ میرپور آزاد کشمیر میں بھی شروع ہوگیا۔ 2008 میں سزائے موت پانے والے دو قیدیوں کو جمعہ کی صبح تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

محمد ریاض اور محمد فیاض نے 2005 میں سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر کے سابق صدر فضل ربانی کے گھر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر،ان کے بیٹے کو قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

مجرموں کے ورثا سے ان کی آخری ملاقاتیں گزشتہ روز ہی کرادی گئی تھیں۔ ورثا کی جانب سے موجودہ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کو رحم کی اپیل بھی کی گئی جو انہوں نے مسترد کردی تھی۔مجرموں کو پھانسی دیئے جانے کے موقع پر سنٹرل جیل کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

دونوں مجرم گجرات کے علاقے سرائے عالمگیر کے ایک گاوٴں کے رہائشی تھے جن کی ورثا سے آخری ملاقات گزشتہ روز کرا دی گئی تھی جبکہ دونوں مجرموں کو آزاد کشمیر کی شریعت کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی تھی اور 2012 میں سپریم کورٹ نے بھی مجرموں کی پھانسی کی سزا کو بحال رکھا تھا۔