بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث دس افراد ہلاک‘ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی

ہفتہ 14 فروری 2015 09:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث دس افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ریاست کرناٹک میں بنگلور سٹی ارناکپولام انٹر سٹی ایکسپریس ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث سات افراد موقع پر ہلاک جبکہ تین زخمی ہسپتال جا کر دم توڑ گئے۔ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی زیر علاج ہیں۔ جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :