ایران کو S300 روسی میزائل رواں سال مل جائیں گے،روس

ہفتہ 14 فروری 2015 09:33

ما سکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء) روس میں متعین ایرانی سفیر مہدی سنائی نے کہا ہے کہ ماسکو کی جانب سے ان کے ملک کو رواں سال کے دوران ”ایس 300“ میزائلوں کی کھیپ فراہم کر دی جائے گی۔ایرانی خبر رساں ایجنسی 'اسپوٹنیک' کی جانب سے ماسکو میں ایرانی سفیر کا ایک بیان نقل کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارا دوست ملک روس رواں سال (2015ء) کے دوران وعدے کے مطابق میزایل شیلڈ ”ایس 300“ فراہم کر دے گا۔

ایران کی ایک دوسری خبر رساں ایجنسی 'فارس' کے مطابق روس اور ایران میں میزائل شیلڈ کی ڈیل امریکا اور مغرب کے دباؤ کے باعث تعطل کا شکار رہی ہے تاہم اب روس نے ایران کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان اور ان کے روسی ہم منصب نے پچھلے ماہ جنوری میں بھی ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں ماسکو نے ایران کو S 300 طرز کے میزائل فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان طے پائے دفاعی معاہدے میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور علاحدگی پسند تحریکوں کو دبانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ایران اور روس کے درمیان مذکورہ میزائلوں کی ڈیل کئی سال قبل طے پائی تھی تاہم ایران پر عاید عالمی اقتصادی پابندیوں کے باعث پر اس عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا۔

متعلقہ عنوان :