شامی بحران کا حل سیاسی ہی ہو سکتا ہے، شامی مندوب

ہفتہ 14 فروری 2015 09:24

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء ) شام کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب شٹیفان دے مِستْورا نے کہا ہے کہ شام میں لڑائی کے خاتمے کے لیے کسی بھی ممکنہ حل میں صدر بشار الاسد کا کردار لازمی ہو گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی ادارے کیکسی مندوب نے ایسا کوئی بیان دیا ہے۔

(جاری ہے)

ویانا میں نے آسٹریا کے وزیر خارجہ سیباستیان کْرس کے ساتھ اپنی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تنازعے کا واحد حل صرف ایک سیاسی حل ہی ہو سکتا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے کسی بھی مندوب نے واضح طور پر بشار الاسد کا نام لیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اسد لازمی طور پر شامی تنازعے کے کسی بھی پرامن حل کا حصہ ہوں گے۔ دے مِستْورا ابھی اسی ہفتے دمشق میں صدر بشار الاسد سے ایک بار پھر ملاقات کی تھی۔