نئی دہلی ،انتہا پسندوں کا سکول پر حملہ،سکول کو تالہ لگا دیا،انتہا پسندوں نے اساتذہ اور طلباء کو زدو کوب کیا ،پرنسپل کے کمرے میں توڑ پھوڑ ،پولیس کی بھاری نفری سکول کے باہر تعینات

ہفتہ 14 فروری 2015 09:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء)بھارتی انتہاپسندوں نے دار الحکو مت نئی دہلی میں عیسا ئیو ں کے ایک سکول پر حملہ کر دیا، توڑ پھوڑ کی اور سکول کو بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کے روز بھارتی انتہا پسندوں نے سہرا بہار کے علاقے میں کریسنٹ مشن سکول پر حملہ کر دیا اور اساتذہ کو زدوکوب کیا اس دوران سکول پڑھنے والے بچوں کو سکول سے نکال دیا گیا ،انتہا پسندوں نے سکول پرنسل کے کمرے میں توڑ پھوڑ کی اور بعد ازاں سکول کو بند کر کے چلے گئے ،دہلی پولیس نے واقعہ کی تصدیق کر دی ،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری سکول کے باہر تعینات کر دی گئی اور بھارتی انتہا پسندوں کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :