پشاور ،حیات آباد میں امامیہ مسجد اور امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ ،فائرنگ سے20 افراد جاں ،50 سے زائد زخمی ہوگئے،بیشترزخمیوں کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،دہشتگردوں کی تعداد 6 سے زائد تھی جو ایف سی کی وردی میں ملبو س تھے ، 7 سے 8 دھماکے سنے گئے ، حملہ آوروں نے حملہ سے قبل اپنی گاڑی کو آگ لگا دی،نمازی جونہی سجدے میں گئے دھماکہ ہوگیا،حملہ آور 2 گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے پھر قریبی عمارتوں میں گھس گئے ،عینی شاہدین،سکیورٹی فورسز نے عمران خان کوجائے وقوعہ کا دورہ کرنے سے روک دیا ،پھرواپس چلے گئے
ہفتہ 14 فروری 2015 09:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14فروری۔2015ء)پشاور کے علاقے حیات آباد میں فیز5 میں امامیہ مسجد اور امام بارگاہ میں خود کش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ،جنہیں حیات آباد میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ۔جمعہ کے روز پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں دہشت گردوں نے امام مسجد اور امام بارگاہ میں نماز یوں پر حملہ کیا اس دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ دیگر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔
فائرنگ کا سلسلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔(جاری ہے)
دھماکے سے امامیہ مسجد کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔صوبے کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،ہسپتال انتظامیہ نے جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ20 افراد کی لاشیں ہسپتال میں پڑی ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے ہیں جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔
واقعہ کے بعد پاک فوج اور ایف سی کی بھاری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،پاک فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور قریبی عمارتوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔عینی شاہد ین نے بتایا کہ دہشت گرد کی تعداد 6 سے زیادہ تھی جو ایف سی کی وردی میں ملبو س تھے ۔ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ دیگر دہشت گردوں نے امام بار گاہ کو دستی بموں سے حملہ کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے حیات آباد کے قریبی عمارتوں میں گھس گئے ۔ایک اور عینی شاہدین کے مطابق 7 سے 8 دھماکے سنے گئے ہیں۔دہشت گرد جس گاڑی پر آئے انہوں نے پہلے گاڑی کو آگ لگا دی اور پھر فائرنگ کرتے ہوئے امام بارگاہ میں داخل ہوگئے ،ایک اور زخمی عینی شاہدین نے بتایا کہ امامیہ مسجد میں لوگ نماز ادا کررہے تھے اور جون ہی سجدے کی طرف گئے تو ایک زور دار دھماکہ ہوگیا ۔ایس ایس پی آپریشنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حیات آباد فیز5 ایک گنجان آباد علاقہ ہے جس میں ایک امامیہ مسجد اور امام بارگاہ ہے جہاں پر دہشت گردوں کے گروہ نے حملہ کیا اور ایک خودکش بمبار نے خود کو بارود مواد سے اڑا دیا ، ۔انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گرد ایک زیر تعمیر عمارت سے حیات آباد علاقے میں داخل ہوئے ۔دہشت گرد حملہ کرنے کے بعد قریبی عمارتوں میں گھس گئے ہیں جہاں انہوں نے پناہ لی ہوئی ہے ۔فوج نے واقعہ کے فوری بعد پوزیشنیں سنبھالیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہاں کی سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے یہاں کی سکیورٹی قدر بہتر ہے ۔حیات آباد ایک حساس علاقہ ہے قبائلی علاقوں کی سرحد بھی قریب ہے جو آسانی سے یہاں آ سکتے ہیں۔ادھر صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے بتایا کہ حیات بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ حیات آباد میڈیکل نے بھی جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں 20 افراد کی لاشوں کو لایا گیا ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں ،زخمیوں میں 7 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخواہ نے بتایا کہ واقعہ میں 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ41 افراد زخمی ہوئے ہیں ،7 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے اور3 لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جو پشاور میں موجود تھے واقعہ کے فورا بعد جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئے لیکن سکیورٹی فورسز نے عمران خان جائے وقوعہ کا دورہ کرنے سے منع کر دیا اور بعد عمران خان واپس چلے گئے ۔عمران خان نے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے حضورسجدہ ریز مسلمانوں کا قتل عام افسوسناک ہے ،پاکستان کے خلاف سازش کی جارہی ہے ،عمران خان نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے حیات آباد میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،وزیر اعظم نے وزیر داخلہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائے ۔صدر مملکت ممنون حسین ،اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی ،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری ،آفتاب احمد خان شیر پاؤ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،شہباز شریف، پرویز خٹک ،عبد المالک ،قائم علی شاہ ،گورنر خیبر پختونخو ا سردار مہتاب عباسی،سپیکر وڈپٹی سپیکر اسمبلی ،چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینٹ اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔پشاور میں بم دھماکوں کے بعد ملک بھر کے بڑے شہروں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،اسلام آباد میں ریڈزون ، اہم عمارتوں اورحساس اداروں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی میں بھی حساس مقامات اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 14 فروری 2015 کی مزید خبریں
-
حفیظ کی انجری کے حوالہ سے غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں: شہریار خان،محمد حفیظ کو فٹ ہونے میں تین ہفتے لگیں گے۔ مزید کوئی انجری ہوئی تو سعید اجمل موجود ہیں،2015 میں کوئی بڑی ٹیم پاکستان نہیں آ رہی، ... مزید
-
بھارت سے میچ،’ٹیم ریڈی نہیں تو ریڈی ہونا پڑے گا‘شاہد افریدی ،سعید اجمل اور محمد حفیظ جیسے دو اہم سپنرز کے نہ ہونے سے کارکردگی پر فرق پڑ سکتا ہے ، ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاریاں سو فیصد نہیں ،ا ٓج کل ... مزید
-
ٹنڈولکر نے پاک بھارت میچ کو فائنل سے بڑا معرکہ قرار دے دیدیا ، پاکستان کے ساتھ مقابلے میں ہمیشہ فائنل میچ کی طرح کا پریشر ہوتا ہے،ٹیم وہی کامیاب ہوتی ہے ا س دباؤ کو برداشت کرنے کی اہل ہو ، سچن ٹنڈولکر ... مزید
-
پاکستانی فاسٹ باوٴلر محمد عرفان کا سامنا کرنا ہندوستانی بلے بازوں کے لیے چیلنج ہوگا، راہول ڈریوڈ،پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم فیورٹ ہے ،تاہم پاکستانی ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ، انٹرویو
-
نیوزی لینڈ شائقین کیلئے خوشخبری،کیچ تھامنے والے شائق کو 1 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا
-
ناراض رہنما پیر صابر شاہ نے رضامندی کیلئے شرائط رکھ دیں،گورنر سردار مہتاب شرائط کو اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھیں گے،پارٹی میں قربانیاں دینے والوں کی کوئی عزت نہیں، پیر صابر شاہ
-
پیر پگاڑا کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت سینٹ انتخابات پر تبادلہ خیال
-
پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا جمعہ کی شام حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ ،امامیہ مسجد خود کش دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی
-
گورنر خیبر پختونخواہ مہتاب احمد خان کی امام بارگاہ پر خود کش حملے کی شدید مذمت ،ہمیں سانحات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ،ہمیں ایک دوسرے کو کمزور اور طاقت ور ثابت نہیں کرنا بلکہ متحدہ ہوکر دہشتگردی کا ... مزید
-
گورنر ہاؤس میں ٹمبر مارکیٹ متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب،بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ ملک ریاض حسین کی جانب سے متاثرین میں چیک تقسیم
-
کیبنٹ کمیٹی برائے نجکاری نے نیشنل پاورکنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈکے حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیدی
-
سانحہ بلدیہ ٹاؤن،قوم اسلام آبادکے فیصلوں کی منتظر ہے ،سراج الحق،یورپ میں9 افراد مارے گئے 40 ممالک کے سربراہان اکٹھے ہوگئے،امریکہ میں مسلمان جو ڑے کو شہید کر دیا گیا ،انصاف کا علمبردار امریکہ خاموش ... مزید
-
مسلم لیگ (ن) صوبائیت اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،وفاقی وزیر اطلاعات،سینٹ الیکشن میں (ن) لیگ نے پارلیمانی تجربہ رکھنے والے سیاستدانوں کو ٹکٹ دیا کسی بھی صوبے کو نظر انداز نہیں کیا گیا، باریاں ... مزید
-
آ زا د کشمیر میں بھی مجر مو ں کو پھا نسی دینے کا سلسلہ شروع، میرپورمیں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ،مجرموں نے سابق صدر سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا
-
پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ پر عملدرآمد کا آغاز ،پہلے مرحلے میں مکان خریدنے اور کرائے پر لینے والوں کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا گیا
-
الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن میں سکروٹنی کے لئے وزارت داخلہ ، نادرا اور دیگر اداروں میں سکروٹنی سیل قائم کرنے کے لیے خط لکھ دیا
-
پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے،وزیراعظم کی وزارت پانی و بجلی کو ہدایت ، پاک بھارت کرکٹ میچ کے دوران عوامی اجتماعات ، ہوٹل اور بڑی سکرینیں جہاں ... مزید
-
نئی دہلی ،انتہا پسندوں کا سکول پر حملہ،سکول کو تالہ لگا دیا،انتہا پسندوں نے اساتذہ اور طلباء کو زدو کوب کیا ،پرنسپل کے کمرے میں توڑ پھوڑ ،پولیس کی بھاری نفری سکول کے باہر تعینات
-
شامی بحران کا حل سیاسی ہی ہو سکتا ہے، شامی مندوب
-
جنوبی افریقہ، صدر کے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی، ارکان گتھم گتھا
-
چینی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ، 47 فوجی ہلاک ، 73سے زائد زخمی
-
ایران کو S300 روسی میزائل رواں سال مل جائیں گے،روس
-
شا می صدر بشار الاسد کا حامی سعودی ملازم نوکری سے فارغ
-
بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث دس افراد ہلاک‘ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی
-
پشاور ،حیات آباد میں امامیہ مسجد اور امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ ،فائرنگ سے20 افراد جاں ،50 سے زائد زخمی ہوگئے،بیشترزخمیوں کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،دہشتگردوں کی تعداد 6 سے زائد ... مزید
-
بھارت نے پاکستان کے دو ٹوک موقف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، سیکرٹری خارجہ کو پاکستان بھیجنے پر رضا مندی ظاہر ،بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر جلد پاکستان کا دورہ کرکے پاکستانی حکام سے خطے کی سکیورٹی سمیت ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا ٹیلی فون،نریندر مودی اور نواز شریف کے درمیان 10 منٹ تک گفتگو ،دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ، با ... مزید
-
اقتصادی راہداری منصوبے سے چین اور پاکستان کے عوام قریب ہوں گے،نواز شریف،چین ہمارا برادر اور مخلص دوست ہے اس پر ہمیں فخر ہے، وزیر اعظم کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ،چین پاکستان میں توانائی منصوبوں ... مزید
-
پشاور،حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی،3 خود کش بمباروں نے خود کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا ،ایک فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگیا،ایک خودکش جیکٹ ناکارہ بنائی گئی ،بمباروں کی 6 ٹانگیں اور لاش کو قبضہ میں لے ... مزید
-
وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ حکومت کو ناکام دیکھنا چاہتی ہے، عمران خان ،اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ میں تبدیلی کی گئی تو تحریک چلائیں گے ،15 دنوں میں پشاور کیلئے ماسٹر پلان منصوبہ لیکر آرہا ہوں،رواں ... مزید
-
شمالی وزیرستان ہماری اپنی سرزمین ہے دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے اپنے شہریوں کو تحفظ دینگے،حکومت ، مولوی فضل اللہ کے حوالے سے افغانستان سے رابطہ میں ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا بہتر نتیجہ آئے ... مزید
-
نیب نے دوہری ملازمت کرنے والے 35ملازمین کوگرفتارکرکے وصولی کے بعد ملازمتوں سے فارغ کردیاہے،قمرزمان چوہدری، نیب میں بدعنوانی اورمحکمانہ بدنظمی کے مرتکب 8نیب ملازمین کیخلاف کاروائی کی جارہی ہے، ... مزید
-
حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی پر 5 فیصد کمی نہ کئے جانے پر اپوزیشن جماعتوں کا ایوان میں احتجاج اور واک آؤٹ، حکومت غریبوں کی بجائے امیروں پر ٹیکس لگائے،عبدالرشید گوڈیل ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ... مزید
-
ایم کیو ایم واضح گروپ بندی کا شکار ہے ، چار گروپ بن گئے نبیل گبول کا انکشاف ، ہر گروپ اپنے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، پارٹی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کردیا، اگر نکالا گیا تو پھر کسی پارٹی میں شمولیت بارے ... مزید
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ نے پاک چین اقتصادی راہداری کے نقشے میں روٹ کی تبدیلی کو یکسر مسترد کردیا،اصل نقشے پرکام کیا جائے ورنہ روٹس کوخیبر پختونخواہ سے بھی نہیں گزرنے دیا جائے گا،حاجی ... مزید
-
عربی زبان کو پرائمری سے انٹر میڈیٹ تک کے تعلیمی نصاب میں لازم قرار دینے کیلئے حکومت جلد ایک بل متعارف کرے گی، سردار محمد یوسف، وزارت مذہبی امور عربی زبان کی ترویج کے لیے اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ ... مزید
-
173 بھارتی قیدیوں کو 16 فروری کو بھارت کے حوالے کیا جائے گا،رہائی خیر سگالی جذبے کے تحت ہوگی،سیکرٹری خارجہ لیول کے مذاکرات جلد ہی دوبارہ شروع ہونگے،ذرائع
-
وفاق المدارس نے دینی اداروں میں حکومت کی حالیہ پالیسیوں کو امتیازی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، جب تک دینی قیادت کے ساتھ معاملات طے نہیں ہوجاتے کوئی مدرسہ رجسٹریشن یا کوائف بارے معلومات فراہم نہ ... مزید
-
سینٹ انتخابات میں جو سیٹوں کی خریدوفروخت کریگا اس کے لئے قانون حرکت میں آئے گا ، خواجہ سعد رفیق،خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں سینٹ کی سیٹوں کی جو خریدوفروخت ہور ہی ہے انہیں ختم کرنا تمام سیاسی ... مزید
-
سانحہ ناولٹی پل فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن حق نواز قتل کے مقدمہ کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا،مقامی انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، ... مزید
-
وقت آگیا ہے کہ پاکستان افغان جنگجووں کی مدد بند کر دے ، پرویز مشرف ،حامد کرزئی پاکستانی مفادات کے خلاف کام کر رہا تھا‘اشرف غنی خطے میں امن کی آخری امید ہیں ، ان کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے ، سابق صدر ... مزید
-
چین اور برونائی دارالسلام کی کمپنیوں نے پاکستان کو ایل این جی فراہمی کی پیشکش کر دی
-
لوگوں نے دہشتگردوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ایک دہشتگرد نے خود کو بم سے اڑا دیا ،مسجد میں بھگڈر مچ گئی،عینی شاہدین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.