ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کرفیو توڑنے پر اسٹار آل راوٴنڈر شاہد آفریدی سمیت ٹیم کے آٹھ کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ،وبارہ ایسی غلطی کی تو انہیں ورلڈ کپ ایونٹ کی ٹیم سے باہر کردیا جائے ، پہلی فلائٹ سے واپس بھیج دیا جائیگا ،کھلاڑیوں کو تنبیہ،کھلاڑی طے شدہ وقت سے 45 منٹ دیر سے آئے، 300 آسٹریلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے،کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے اور دوبارہ غلطی نہ کرنے کا وعدہ کیا ، نوید اکرم چیمہ

جمعہ 13 فروری 2015 08:28

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء) پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹیم کرفیو توڑنے پر اسٹار آل راوٴنڈر شاہد آفریدی سمیت ٹیم کے آٹھ کھلاڑیوں پر جرمانہ کیا ہے۔کھلاڑیوں کو متنبہ کیا گیا ہے اگر انہوں نے دوبارہ ایسی غلطی کی تو انہیں ورلڈ کپ ایونٹ کی ٹیم سے باہر کردیا جائے گا۔پاکستانی ٹیم میں موجود ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سابق کپتان شاہد آفریدی اور احمد شہزاد سمیت آٹھ کھلاڑیوں پر اتوار کو سڈنی کے ہوٹل میں دیر سے آنے پر 300 آسٹریلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

منیجر نوید چیمہ کی زیر سربراہی ٹیم مینجمنٹ نے دعویٰ کیا کہ کھلاڑی طے شدہ وقت سے 45 منٹ دیر سے آئے ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کھلاڑی اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے پر گئے لیکن دیر سے واپس آئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے اور دوبارہ غلطی نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ اگر یہ غلطی دوبارہ سرزد ہوئی تو انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ بی میں موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف ہندوستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، زمبابوے اور متحدہ عرب امارات سے ہو گا۔پاکستان اپنا پہلا میچ 15 فروری کو ہدنوستان سیایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :