نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ورلڈ کپ کا آغاز،پاکستانی فنکاروں نے زبردست اسٹیج پرفارمنس سے ماحول گرما دیا۔جذبہ ہے جنون ہے،جستجو ہے، ورلڈ کپ پاکستان میں لانے کی لگن ہے،بھرے ایونٹ میں شائقین کرکٹ بھی خود پر نہ رکھ سکے قابو، جبھی دکھائی دیے ناچتے تھرکتے رہے ، پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق اور منیجر نوید اکرم چیمہ تقریب میں شر یک ہوئے ، کپتان نے سبز ہلالی پرچم اٹھائے دوسری ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ سٹیج پر آئے ، ” جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار “ پر پاکستانی بچوں اور فنکاروں کی زبردست پرفارمنس ، شائقین نے بھی خوب داد دی ، ٹیمو ں کونیوزی لینڈ کے روایتی اندازمیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا،کرائسٹ چرچ کی مئیرلیانے ڈ یلز یل نیورلڈ کپ میں حصہ لینیوالی ٹیموں کوخوش آمدید کہا

جمعہ 13 فروری 2015 08:28

کرائسٹ چرچ / میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء) آئی سی سی ورلڈکپ 2015 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریبات بیک وقت نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں پاکستان سمیت ایونٹ میں شریک تمام ممالک کی ثقافت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بھی پروقار تقریب جاری ہے جس میں پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز شریک ہیں۔آئی سی سی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کی ثقافت کو اجاگر کیاگیا اور ہر ممالک کے گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ پاکستانی فنکاروں نے ’اے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار‘ نغمہ گا کر شائقین کے دل موہ لئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 14 فروری سے ہو رہا ہے جب کہ 15 فروری کو ہائی وولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی فنکاروں نے زبردست اسٹیج پرفارمنس سے ماحول گرما دیا۔جذبہ ہے جنون ہے،جستجو ہے، ورلڈ کپ پاکستان میں لانے کی لگن ہے۔ میلبرن میں سجی افتتاحی تقریب میں پاکستانی فنکاروں اور ننھے منے پھولوں نے کھلاڑیوں کے اسی جوش کو ابھارا۔

پاکستان کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، انگلینڈ، آئرلینڈ ،سری لنکا اور بھارتی موسیقی سمیت ورلڈ کپ میں شامل سبھی ملکوں کی دھنیں ایک ایک کرکے چھیڑیں گئی۔تفریح سے بھرے ایونٹ میں شائقین کرکٹ بھی خود پر نہ رکھ سکے قابو، جبھی دکھائی دیے ناچتے تھرکتے۔ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ تمام ملکوں کے فنکاروں نے اپنی اپنی ملک کی بھرپور نمائندگی کی اور ثقافتی رنگ بکھیر دیئے ، تقریب میں دنیا بھر کے معروف کرکٹرز نے اظہار خیال کرتے ہوئے میگا ایونٹ میں اپنی ٹیموں کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق اور منیجر نوید اکر م چیمہ نے شرکت کی ۔ تقریب میں ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں نے اپنے اپنے ملک کا پرچم تھامے سٹیج پر آئے کپتان مصباح الحق نے بھی سبز ہلالی پرچم تھامے تقریب میں شریک ہوئے تقریب میں پاکستانی گانے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار پر فنکاروں نے زبردست پرفارمنس دی اور تقریب میں شریک پاکستانی اور دوسرے ممالک کے شائقین نے خوب داد دی