ملتان،محکمہ اوقاف کی اراضی پر قبضہ،جاوید ہاشمی کے داماد سمیت61 افراد پر مقدمہ درج

جمعہ 13 فروری 2015 08:57

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء )محکمہ اوقاف کی اراضی پر قبضہ کے خلاف جاوید ہاشمی کے داماد سمیت61 افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی اراضی پر قبضہ کیخلاف محکمہ اوقاف کی مدعیت میں تھانہ رشید میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں جاوید ہاشمی کے داماد سمیت61 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمہ میں زیر دفعہ395 ،511 اور110 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مقدمہ میں دہشت گردی اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :