لاہور، شادی بیاہ سمیت کسی بھی قسم کی تقریب میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر قید وجرمانے کا قانون پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سپرد

جمعہ 13 فروری 2015 08:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)شادی بیاہ سمیت کسی بھی قسم کی تقریب میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر قید وجرمانے کا قانون پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے جو ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ اور سفارشات کے ساتھ بحث کے لئے دوبارہ اسمبلی کو بھجوائے گی جبکہ آرڈیننس کی شکل میں یہ پہلے ہی نافذالعمل ہے، نپجاب ساؤنڈ سسٹم ریگولیشن آرڈیننس کے تحت لاؤڈ سپیکر ، ایمپلی فائر اور تیز آواز والے آلات کے استعمال پر مکمل پابندی ہے تاہم عبادت گاہوں میں اس کی اجازت ہو گی لیکن اس کا استعمال فرقہ واریت اور شر انگیزی کا باعث بننے کی صورت میں جرم قرار پائے گا، اس کی سزا 6ماہ قید تا کم ازکم پچیس ہزار روپے جرمانہ ہو گی، اس قانون کے تحت گلی محلے اور پارک وغیرہ میں منعقد ہونے والی شادی بیاہ کی تقریب میں بھی ساؤنڈ سسٹم کا استعمال ممنوع ہے اور پولیس کو ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لینے کا اختیار حاصل ہے۔