جرمنی میں پائلٹوں کی ہڑتال، 340 پروازیں منسوخ

جمعہ 13 فروری 2015 09:07

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)جرمنی کی ایئرلائن جرمن وِنگز کے پائلٹوں کی ہڑتال کے باعث جرمنی سے روانہ ہونے والی قریب 340 پروازیں منسوخ ہو گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

لفتھانزا کی زیلی ایئرلائن جرمن وِنگز کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعرات کو 430 میں سے 158 پروازیں جبکہ جمعہ کے روز کے لیے شیڈول 474 میں سے 180 پروازیں منسوخ ہوں گی۔ پائلٹ یونین لفتھانزا کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے رد وبدل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :