نئی دہلی ،اروند کیجروال کی وزیراعظم مودی سے ملاقات ، دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے پربات چیت

جمعہ 13 فروری 2015 09:03

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)نئی دہلی کے ریاستی انتخابات میں کامیاب عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ہونیوالی اس ملاقات میں اروندکجریوال نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے پر وزیراعظم سے بات کی۔دونوں رہنما ؤں نے نئی دہلی میں موجود غیر قانونی کالونیوں کو قانونی حیثیت دینے پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نریندرمودی نیاروندکیجریوال کوان دونوں معاملات کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :