سانحہ پشاورمیں زخمی طالبعلم احمدنوازعلاج کیلئے برطانیہ پہنچ گیا ،پاکستانی قونصل جنرل سیداحمدمعروف نے استقبال کیا

جمعہ 13 فروری 2015 09:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)سانحہ پشاورمیں زخمی ہونے والاطالبعلم احمدنوازعلاج کیلئے برطانیہ پہنچ گیا،ائیرپورٹ پہنچنے پراحمدنوازکاپاکستانی قونصل جنرل سیداحمدمعروف نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعرات کے روزپشاورکے آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونے والاطالبعلم احمدنوازاپنے علاج کیلئے برطانیہ کے شہرمنگھم پہنچ گیا،منگھم پہنچتے ہی ائیرپورٹ پراحمدنوازکاپاکستانی قونصل جنرل سیداحمدمعروف نے طالبعلم کااستقبال کیااس موقع پرطالبعلموں کے استقبال کیلئے ملالہ یوسفزئی کے والداورشوکت یوسفزئی بھی ائیرپورٹ پرپہنچ گئے ،پاکستانی قونصل جنرل سمیت تمام افرادکے استقبال کرنے پرطالبعلم کے حوصلے بلندہوگئے اورچہرے پرخوشی کااظہاردیکھنے کوملا

متعلقہ عنوان :