سندھ میں ہرجگہ کرپشن ہے ، لوگوں کی ہڈیوں کاسوپ بناکرانجوائے کیاجارہاہے ، ذوالفقارمرزا،میں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
- مزید خبریں

کراچی

تلاش کیجئے

سندھ میں ہرجگہ کرپشن ہے ، لوگوں کی ہڈیوں کاسوپ بناکرانجوائے کیاجارہاہے ، ذوالفقارمرزا،میں کسی ایمپائرکے کہنے پرنہیں بول رہانہ کسی ایمپائرکی مجھ سے بات کرنے کی ہمت ہے ،الزامات پرعدالت جانے کوتیارہوں ،اس وقت آصف علی زرداری کے 40نہیں 130چورہیں ،آصف زرداری میرادوست ہے ،لیڈرنہیں، لیڈرصرف بلاول بھٹوہے ،کرپٹ حکومت کی وزارت پرلعنت بھیجتاہوں ،بلاول بھٹوحق پراورزرداری ناحق ہے ،رحمان ملک ڈرامے بازہے ،ڈرامے کرنے کے قابل نہیں چھوڑوں گا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزانے کہاہے کہ سندھ میں ہرجگہ کرپشن ہے ،سندھ کے لوگوں کی ہڈیوں کاسوپ بناکرانجوائے کیاجارہاہے ،میں کسی ایمپائرکے کہنے پرنہیں بول رہانہ کسی ایمپائرکی مجھ سے بات کرنے کی ہمت ہے ،الزامات پرعدالت جانے کوتیارہوں ،اس وقت آصف علی زرداری کے 40نہیں 130چورہیں ،آصف علی زرداری میرادوست ہے ،لیڈرنہیں لیڈرصرف بلاول بھٹوہے ،کرپٹ حکومت کی وزارت پرلعنت بھیجتاہوں ،بلاول بھٹوحق پراورزرداری ناحق ہے ،رحمان ملک ڈرامے بازہے ،ڈرامے کرنے کے قابل نہیں چھوڑوں گا۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں ذوالفقارمرزانے کہاکہ سندھ میں ہرجگہ کرپشن ہے ،جوبھی کررہاہے اس کاذمہ دارآصف علی زرداری ہے ،اوربلاول بھٹوکی لڑائی اصولوں پرہے ،سندھ میں جوجتنابڑاہے اتنابڑاکرپٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری پارٹی معاملات سے لاعلم ہیں ۔بلاول بھٹوحق پرہیں اورآصف علی زرداری ناحق ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تھرمیں معصوم بچے مررہے ہیں جبکہ سندھ میں وزراء پیسوں سے پیٹ بھررہے ہیں ،سندھ کاایری گیشن سنٹران پڑھ اورجاہل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ رحمان ملک میرابھائی نہیں ہے وہ سب سے بڑاکرپٹ ہے ۔رحمان ملک کوڈرامے کرنے کے قابل نہیں چھوڑوں گا،رحمان ملک میرے خلاف ایک لفظ بولے تواسے بلابٹ کرسکتاہوں ،کرپشن نے آصف علی زرداری کوبھی اندھاکردیاہے انورمجیدکی کرپشن کے چرچے ہرزبان پرہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت آصف زرداری کے چور40نہیں 120ہیں ،انورمجیدآصف علی زرداری کافرنٹ مین ہے ،شرجیل میمن کرپٹ ،ایازسومروتھوڑاتھوڑاکرپٹ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مجھے سندھ اورپاکستان بچاناہے ،پاکستان کے لوگوں کے حقوق کوبچاناہے ،بلاول بھٹوکوفوری پاکستان بلایاجائے اوراس میں پاکستان کامفادہے ۔انہوں نے کہاکہ فوج مجھے بھی اچھی لگتی ہے لیکن میں کسی ایمپائرکے کہنے پرنہیں بول رہاہے اورنہ ہی کسی ایمپائرمیں ہمت ہے کہ وہ مجھ سے بات کرے ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری ڈرامے بازہیں انہیں پتہ ہے کہ میں کیاکرسکتاہوں

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13-02-2015 :تاریخ اشاعت