شدت پسنداوردہشتگردتنظیمیں پاکستان میں اپنے پاوٴں پھیلارہی ہیں ،نریندرمودی کا الزام ،بھارت میں دہشتگردی کی سرگرمیوں سے ان کے رابطے سیکورٹی کابہت بڑاچیلنج ہیں،بھارتی وزیراعظم کا نئی دہلی میں گورنرزکانفرنس سے خطاب

جمعہ 13 فروری 2015 09:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے الزام عائد کیا ہے ہے کہ شدت پسند اوردہشتگردتنظیمیں پاکستان میں اپنے پاوٴں پھیلارہی ہیں اور بھارت میں دہشتگردی کی سرگرمیوں کے ساتھ ان کے رابطے سیکورٹی کابہت بڑاچیلنج ہیں ۔راشترپتی بھوان میں گورنرزکانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ لائن آف کنٹرول کے اطراف سیزفائرکی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق مودی نے سیکورٹی چیلنجزسے متعلق بات کی اورکہاکہ حکومت نے پاکستانی سرحدپارسے دراندازی کے مقابلے کیلئے کثیرجہتی پالیسی اپنائی ہے ۔انہوں نے وفاقی حکومت کی پالیسیوں کاخاکہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام پالیسیاں اقتصادی ترقی پرمبنی ہیں ۔انہوں نے ریاستوں کودرپیش بائیں بازوکی انتہاء پسندی سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے پرزوردیا۔وزیر اعظم مودی نے ٹیم انڈیاکے حصے کے طورپرکندھے سے کندھاملاکرچلنے اورخطے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے جنوب میں انفراسٹرکچرکی ضرورت پرزوردیا