پاکستان اور چین کا توانائی ،اقتصادی انفراسٹرکچر،سٹرٹیجک تعاون اور عوامی رابطے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

مزید اہم خبریں

تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
تاریخ اشاعت: 2015-02-13
پچھلی خبریں -

اسلام آباد

تلاش کیجئے

پاکستان اور چین کا توانائی ،اقتصادی انفراسٹرکچر،سٹرٹیجک تعاون اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق،چین کے صدر پاکستان کا جلد دورہ کریں گے ،سرتاج عزیز ،چین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے، چین اور پاکستان کی سوچ ایک ہے،افغانستان میں امن کیلئے مل کر کام کریں گے ،چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس،چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،،پاکستان کے ساتھ مضبوط دوستی ہیں ، یہ دوستی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مفاد میں ہوگی،9 سال بعد چینی کے صدر کا پاکستان کاد ورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، توانائی ،ٹرانسپورٹ اور بنیاڈی ڈھانچے اوردیگر شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائیگا، اقتصادی راہداری دونوں ممالک کا مشترکہ منصوبہ ہے،چینی وزیر خارجہ ونگ ژی،صدر مملکت نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کو ہلال پاکستان کا اعزاز دیا

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13فروری۔2015ء)پاکستان اور چین کا توانائی ،اقتصادی انفراسٹرکچر،سٹرٹیجک تعاون اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ،وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے چین کے وزیر خارجہ ونگ ژی نے جمعرات کے روز ملاقات کی ،ملاقات میں پاک چین تعلقات ،چین کے صدر کا دورہ پاکستان ،اقتصادی راہداری سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ،چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے،چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں سیاسی ا،قتصادی اور سٹرٹیجک تعاون ، توانائی ،انفراسٹرکچر اور اقتصادی راہداری اوردونوں ممالک کے درمیان عوام میں باہمی رابطے بڑھانے اتفاق ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت چین پاکستان میں بجلی کے منصوبوں پر کام کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں ،چین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے ،چین اور پاکستان بہترین شراکت دار ہیں ،دونوں ممالک میں بہترین شراکت دار ہیں اور اعتماد میں اعلی فضاء قائم ہے،چین اور پاکستان کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں ،سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں چین اور پاکستان کی سوچ ایک ہے ،افغانستان میں امن کے لئے چین اور پاکستان مل کر کام کریں گے ۔

اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں ،پاکستان میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں اس سلسلے پاکستان کی بھر پور مدد کرتے رہیں گے ، چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان کے ساتھ مضبوط دوستی ہیں اور یہ دوستی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مفاد میں ہوگی،9 سال بعد چینی کے صدر کا پاکستان کاد ورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی ،ٹرانسپورٹ اور بنیاڈی ڈھانچے اوردیگر شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13-02-2015 :تاریخ اشاعت