مصباح الحق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ ، پاکستان دوسرے وارم ا پ میچ میں بھی فتح یاب ،پاکستان ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

تلاش کیجئے

مصباح الحق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ ، پاکستان دوسرے وارم ا پ میچ میں بھی فتح یاب ،پاکستان نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی،مصباح الحق نے 91 اور عمر اکمل نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، حارث سہیل 33، یونس خان 19 جبکہ صہیب مقصود 20 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کا اوپننگ سٹینڈ پھر ناکام ، مڈل آرڈر نے کپتان سے مل کر فتح حاصل کرلی ، حفیظ کی جگہ شامل ہونے والے ناصر جمشید پہلے ہی اوورز میں پویلین لوٹ گئے ،251رنز کا ہدف پاکستان نے 48.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن، سٹورٹ براڈ ،جورڈن اور ٹریڈویل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، جے روٹ 85 جبکہ جی ایس بلانسے 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے یاسر شاہ 3، سہیل خان 2 جبکہ احسان عادل، وہاب ریاض اور شاہد آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو معین علی کو دوسرے ہی اوور میں احسان عادل نے آوٴٹ کردیا جب کہ الیکس ہیلز کو شاہد آفریدی نے 69 کے مجموعی اسکور پر آوٴٹ کیا۔ یاسر شاہ نے 29 ویں اوور میں گیرے بیلنس اور ای این مورگن کو آوٴٹ کیا جب کہ 157 کے مجموعی اسکور پر روی بپارا بھی یاسر شاہ کا تیسرا شکار بنے۔

جوز بٹلر اور جوئے روٹ کو سہیل خان نے پویلین بھیجا جب کہ ایک وکٹ وہاب ریاض کے حصے میں آئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے 85 اور گیرے بیلنس نے 57 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ایلکس ہیلز اور کرس جورڈن نے ٹیم کے مجموعی اسکور میں 31، 31 رنز کا اضافہ کیا۔ انگلینڈ نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز اسکور کئے۔251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا صرف 10 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے دونوں اوپنرز پویلین

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12-02-2015 :تاریخ اشاعت