عمران خان سکھر پہنچ گئے، آج پریس کانفرنس سے خطاب اور سانحہ شکارپورمیں کے شہداء کے لواحقین سے ملیں گے

جمعرات 12 فروری 2015 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بدھ کی شب سکھر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج( جمعرات کو) پریس کانفرنس سے خطاب اور شکارپورمیں امام بارگاہ کے باہر دھماکے میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے ملاقاتیں کریں گے اورجاں بحق افرادکیلئے دعائے مغفرت بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کی شب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اچانک نجی طیارے کے ذریعے سکھرپہنچ گئے جہاں پران کے ساتھ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی اورمرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیرترین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

عمران خان آج جمعرات کوسکھرمیں پریس کانفرنس کریں گے اورپھرشکارپورکیلئے روانہ ہوجائیں گے جہاں پرامام بارگاہ کے باہردھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے خاندانوں سے ملاقاتیں کریں گے اورجاں بحق افرادکیلئے دعائے مغفرت بھی کریں گے

متعلقہ عنوان :