صدر اوبامہ کی چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ، دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے کیلئے ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

تلاش کیجئے

صدر اوبامہ کی چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو ، دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے کیلئے عزم کا اعادہ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء)صدر باراک اوبامہ نے اپنے چینی ہم منصب ژی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور سرمایہ کاری معاہدے پر پہنچنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ،جس کے نتیجے میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کا از سر نو تعین کیا جاسکتا ہے۔حکام نے ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اوبامہ نے اپنے عزم کو دوہرایا کہ وہ ایک اعلیٰ سطحی اور جامع دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے کیلئے سرگرم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر نے چین کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ کھپت کی بنیاد پر پیداوار اور مارکیٹ میں پختہ ایکسچینج ریٹ کی طرف پیش رفت جاری رکھے۔معاہدے پر ابھی تک پیشرفت ہورہی ہے تاہم اس سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارت نمایاں طور پر سہل ہوسکتی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12-02-2015 :تاریخ اشاعت