بحیرہ روم میں کشتیوں کے حادثے میں 200 تارکینِ وطن ہلاک
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

تلاش کیجئے

بحیرہ روم میں کشتیوں کے حادثے میں 200 تارکینِ وطن ہلاک

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم میں کشتیوں کے ایک حادثے میں 200 سے زیادہ تارکینِ وطن ڈوب گئے ہیں۔سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر اٹلی میں ادارے کی ترجمان کارلوٹا سیمی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’203 افراد کو لہروں نے نگل لیا ہے جبکہ نو کو بچا لیا گیا ہے۔‘انھوں نے صورت حال کو خوفناک اور بہت بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ پیر کے روز بھی اسی طرح کے ایک حادثے میں 29 تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔

تارکینِ وطن کی بین الاقوامی تنظیم آئی او ایم کا کہنا ہے کہ اس تازہ ترین سانحے میں ملوث دونوں کشتیاں سنیچر کو لیبیا سے چلی تھیں اور ان کی منزل یورپ تھی۔نو زندہ بچ جانے والے تمام افراد فرانسیسی زبان بولتے ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق مغربی افریقہ سے ہے۔علاقے میں سرچ اور ریسکیو آپریشن برقرار نہ رکھنا انسانی زندگیوں کو مزید خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ترجمان محترمہ سیمی اٹلی نے کچھ عرصہ قبل بحیرہ روم میں ’مئیر ناسٹروم‘ نامی سرچ اور

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12-02-2015 :تاریخ اشاعت

:متعلقہ عنوان