افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کے آپریشن اور بم دھماکوں میں 4 افغان فوجی اور 23 طالبان ہلاک‘ متعدد افراد زخمی

جمعرات 12 فروری 2015 08:58

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12فروری۔2015ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن اور بم حملوں میں 4 فوجی جبکہ 23 طالبان ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 افغان صوبوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 23 طالبان ہلاک اور 11 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف سڑک کنارے بم دھماکوں میں 4 افغان فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :